وزیراعظم کے معاون خصوصی تابش گوہر مستعفی


اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی توانائی تابش گوہر نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

تابش گوہر کو گزشتہ برس اکتوبر میں معاون خصوصی بنایا گیا تھا۔ ان کی تعیناتی اعزازی طور پر کی گئی تھی۔

تابش گوہر کے الیکٹرک میں مختلف عہدوں پر خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔ وہ 7 سال تک کے الیکٹرک کے چیئرمین اور سی ای او رہے اور اکتوبر 2015 میں بطور سی ای او، ڈائریکٹر اور چیئرمین کے الیکٹرک ریٹائر ہوئے۔

ذرائع کے مطابق معاون خصوصی تابش گوہر نے اپنا استعفیٰ وزیر اعظم عمران خان کو بھجوا دیا ہے۔ اطلاعات ہیں کہ تابش گوہر آئی پی پیز کو اضافی ادائیگیوں کی رقم واپس کروانا چاہتے تھے۔

تابش گوہر کے ندیم بابر اور عمر ایوب سے اختلافات کی خبریں بھی گردش کرتی رہی ہیں۔

اطلاعات کے مطابق تابش گوہر کوتوانائی پر ڈائریکشن نہ ہونے پر تحفظات تھے اور انہوں نے متعدد بار اپنے خدشات سے وزیر اعظم کو آگاہ کیا تھا۔


متعلقہ خبریں