پاکستان کا فتح ون راکٹ سسٹم کا کامیاب تجربہ

پاکستان کا فتح ون راکٹ سسٹم کا کامیاب تجربہ

اسلام آباد: پاکستان نےفتح ون راکٹ سسٹم کا کامیاب تجربہ کرلیا ہے۔

پاک فوج کے ترجمان آئی ایس پی آر نے بتایا کہ تجربے کے دوران میزائل نے کامیابی سے ہدف کو نشانہ بنایا۔ راکٹ سسٹم140 کلومیٹر تک میزائل لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

راکٹ سسٹم مکمل طور پر پاکستان میں تیار کیا گیا ہے۔ اس سسٹم سے پاکستان کی دفاعی صلاحیت مزید مستحکم ہوگی۔ صدر، وزیراعظم اور آرمی چیف نے سائنسدانوں کو مبارک باد دی ہے۔


متعلقہ خبریں