سانحہ مچھ: مریم نواز اور بلاول بھٹو کا شہدا کے لواحقین سے اظہار تعزیت


کوئٹہ: مسلم لیگ ن کی نائب صدرمریم نواز اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرادری سانحہ مچھ کے لواحقین کے دھرنے میں پہنچے اور شہدا کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔ 

دھرنے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما یوسف رضاگیلانی کا کہنا تھا کہ سانحہ مچھ بہت افسوسناک ہے، سیاسی طور پر نہیں، بھائی چارے کی بنیاد پر آئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  ہم آپ کےغم میں برابر کے شریک ہیں، آئندہ ایسے واقعات کو روکنے کے لیے اے پی سی بلانی پڑی تو بلائیں گے ۔

کچھ دیر قبل سانحہ مچھ کے متاثرین سے اظہار یکجہتی کے لیے مسلم لیگ ن کی صدر مریم نواز اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرادری کوئٹہ پہنچے تھے۔

مریم نواز کے ہمراہ رانا ثناءاللہ اور محمد زبیر بھی کوئٹہ پہنچے ہیں، مریم نواز ہزارہ برادری کے دھرنے کی جانب روانہ ہوگئیں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹوزرداری بھی کوئٹہ پہنچ چکے ہیں اورکچھ دیرمیں دھرنے کےمقام پرپہنچیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: سانحہ مچھ: مذاکرات کے5دورناکام، متاثرین کا میتوں کے ہمراہ دھرنا جاری

مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال اور جے یو آئی ف کے رہنما عبدالغفورحیدری بھی دھرنے میں شریک ہیں۔ 

قبل ازیں ن لیگ کی صدر مریم نواز نے کہا تھا کہ مچھ واقعہ انتہائی افسوسناک اوردل دہلا دینے والا ہے، وزیر اعظم عمران خان کو سخت سردی میں بیٹھے ورثا کے سروں پر ہاتھ رکھناچاہیے۔ 

انہوں نے وزیر اعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہعمران خان کی کرسی پر آپ کو بٹھا دیا گیا مگرآپ کو قوم کا احساس نہیں، ورثا سے استدعا کروں گی کہ اپنے پیاروں کی تدفین کریں۔ 

سانحہ مچھ کے متاثرین کا دھرنا پانچویں روز بھی جاری ہے اور متاثرین نے وزیراعظم کے آنے تک دھرنا ختم کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

شہدا کے لواحقین کے ساتھ مذاکرات کے پانچ دور ہوچکے ہیں جس میں حکومت کو کامیابی حاصل نہیں ہوئی۔

متاثرین کا کہنا ہے کہ وہ وزیراعظم عمران خان کے آنے تک اپنا دھرنا ختم نہیں کریں گے۔ ہزارہ  برادری سے اظہار یکجہتی کے لیے کراچی میں بھی17 سے زائد مقامات پر احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔

متاثرین کا کہنا ہے کہ وہ وزیراعظم عمران خان کے آنے تک اپنا دھرنا ختم نہیں کریں گے۔ گزشتہ روز وزیراعظم نے بھی درخواست کی تھی کہ میتوں کو دفنا دیں میں ہزارہ برادری سے ملنے ضرور آؤں گا۔

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے ہزارہ برادری سے اظہار تعزیت کرنے کیلئے کوئٹہ جانےکا اصولی فیصلہ کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق دورے کا اعلان سیکیورٹی وجوہات کی وجہ سے قبل از وقت نہیں کیا جائےگا۔ دورے کا دن اور وقت خفیہ رکھا جائے گا۔ وزیراعظم کے دورہ کے شیڈول کے حوالے سے مشاورت جاری۔

یہ بھی پڑھیں:سانحہ مچھ: مذاکرات کے5دورناکام، متاثرین کا میتوں کے ہمراہ دھرنا جاری

وزریراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے بھی ہزارہ برادری سے اپیل کی ہے کہ ہ جاں بحق افراد کی تدفین کریں۔


متعلقہ خبریں