سانحہ مچھ انتہائی افسوسناک اور دل دہلا دینے والا ہے، مریم نواز 



کوئٹہ: مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ مچھ واقعہ انتہائی افسوسناک اوردل دہلا دینے والا ہے۔

سانحہ مچھ کے شہدا کے لواحقین کے دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو سخت سردی میں بیٹھے ورثا کے سروں پر ہاتھ رکھنا چاہیے۔

انہوں نے وزیر اعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان آپ کو وزارت عظمیٰ کی کرسی پر بٹھا دیا گیا مگر آپ کو قوم کا احساس نہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: سانحہ مچھ: مریم نواز اور بلاول بھٹو کا شہدا کے لواحقین سے اظہار تعزیت

مریم نواز نے کہا کہ ورثا سے استدعا کرتی پوں کہ اپنے پیاروں کی تدفین کریں۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر کا کہنا تھا کہ سانحہ مچھ پر نواز شریف اور پارٹی کی طرف سے تعزیت کرتی ہوں، ہزارہ بھائیوں کےغم میں برابر کے شریک ہیں، میرے پاس الفاظ نہیں کہ کس طرح اس دکھ کو بیان کروں۔

انہوں نے کہا کہ غریب کان کنوں کو بے دردی سے شہید کیا گیا، ہم اس تکلیف کا احساس نہیں کر سکتے جو آپ پر گزری ہے، پوری قوم ہزارہ برادری کے ساتھ کھڑی ہے۔ ہزارہ برادری کے 2 ہزارسے زائد شہدا ہیں۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ آپ ایک بےحس شخص کو پکار رہے ہیں لیکن ان کے پاس آپ کیلئے وقت نہیں ہے۔

انہوں نے وزیر اعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی اختلافات بھلا کرکہنا چاہتی ہوں کہ یہاں آئیں،  یہ لوگ لاشیں رکھ کرآپ کے منتظر ہیں، یہ آپ سے کچھ نہیں چاہتے صرف آپ آئیں ان کے سروں پردست شفقت رکھیں۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر کا کہنا تھا کہ مجھے پتہ ہے آپ تنقید کی وجہ سےنہیں آ رہے، آپ کا فرض ہے یہاں آئیں ان لوگوں کاغم بانٹیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جھےاقتدارکی کرسی پر بیٹھے شخص پر بہت افسوس ہے، ہزارہ برادری نے ہمیشہ اس دھرتی سے محبت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شہریوں کو تحفظ فراہم کرنا ریاست کا فرض ہے،بلاول بھٹو

مریم نواز نے کہا کہ اب ریاست کی باری ہے کہ اپنا حق ادا کرے، اگرعمران خان نہیں آتے تو پھر قوم ان کو اقتدار کی کرسی پر بیٹھنے نہیں دے گی۔

مریم نواز کا دھرنے کے شرکا سے کہنا تھا کہ مجھ سےجو ہو سکا آپ کیلئے کروں گی۔

مریم نواز ہزارہ برادری کے دھرنےمیں خواتین لواحقین کے پاس بھی گئیں اور غم زدہ بیواؤں اوریتیم بچوں کے سر پر ہاتھ رکھا اور تسلی دی۔


متعلقہ خبریں