بیوی کی معاونت سے شوہر کی ڈرامائی گرفتاری

فوٹو: فائل


رحیم یار خان: پہلی بیوی کو خرچہ دینے سے انکار اور دوسری شادی کرکے خوشیاں منانے والے شوہر کو بیوی کی کال کروا کے ملنے کے بہانے سے بلوا کرعدالت کے حکم پر ڈرامائی انداز میں گرفتار کر لیا گیا۔ 

یہ بھی پڑھیں: شادی کی سالگرہ: شوہر نے بیوی کو چاند پر تین ایکڑ آراضی تحفے میں دیدی

رحیم یار خان میں اپنی نوعیت کا انوکھا کیس سامنے آیا ہے جہاں فیملی کورٹ میں نگین افضل نامی خاتون نے سول کورٹ میں دعویٰ دائر کیا کہ اسکا شوہر محمد اعظم حق مہر کے مطابق اس کو خرچہ و نان نفتہ ادا نہیں کرتا۔

مذکورہ خاتون کے مطابق نان و نفقہ ادا نہ کرنے کی وجہ یہ ہے کہ اس کا شوہر اب اس کو چھوڑ کر دوسری شادی کرکے دوسری بیوی کے ساتھ خوشیاں منانے میں مگن ہے۔

اس پر فیملی کورٹ کے جج ندیم افضل ندیم نے فیصلہ خاتون کے حق میں دیتے ہوئے شوہر کو ہر ماہ 5 ہزار روپے ماہانہ ادا کرنے کا حکم دیا۔

خاتون کے شوہر نے عدالت کا حکم ماننے سے انکار کردیا اور رو پوش ہوگیا۔

عدالتی بیلف نے خاتون کی کال کروا کر شوہر کو بہانے سے بلوا کر ڈرامائی انداز میں گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیں: بالغ عورت پسند کی شادی،مذہب تبدیل کرنے میں بااختیار ہے، بھارتی عدالت

جس کے بعد معزز عدالت نے ڈگری کی گئی رقم 60 ہزار روپے ادا نہ کرنے کے جرم میں خاتون کے شوہر محمد اعظم کو 4 ماہ کیلئے جیل بھجوا دیا۔


متعلقہ خبریں