سندھ اسمبلی نے پارلیمانی سیکریٹریز پر خزانے کے منہ کھول دیے

فوٹو: فائل


کراچی: سندھ اسمبلی نے پارلیمانی سیکریٹریز پر خزانے کے منہ کھول دیئے۔ رکن اسمبلی کے برابر تنخواہ اور پچانوے ہزار کے خصوصی الاؤنسز کی منظوری دے دی۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں 25 سے زائد سروسز کو ٹیکس چھوٹ دی گئی، صوبائی وزیر خزانہ

پارلیمانی سیکریٹریز کو اراکین اسمبلی کے برابر تنخواہ اور 95 ہزار کے خصوصی الاؤنسز سمیت گاڑی، ڈرائیور اور فضائی ٹکٹ بھی مفت ملیں گے۔ 

سندھ اسمبلی نے پانچ پارلیمانی سیکریٹریز کی تنخواہ اور مراعات میں اضافے کا ترمیمی بل منظور کرلیا ہے۔

اجلاس کے دوران تحریک انصاف کے رکن شاہنواز جدون نے کیماڑی میں منشیات فروشی پر توجہ دلائی۔  جواب میں وزیر ایکسائز مکیش کمار چاولہ نے نسوار کی فروخت پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

ایم کیو ایم کے رکن محمد حسین نے اپنے  بل ایوان میں پیش نہ کئے جانے پر پیش کی گئی تحریک استحقاق  وزیر پارلیمانی امور  کی یقین دہانی پر واپس لے لی۔

یہ بھی پڑھیں: دنیا کی معیشت سے کئی گنا زیادہ خزانہ رکھنے والا سیارچہ دریافت

ایوان میں نشہ آور اشیا پر کنٹرول، چائلڈ پروٹیکشن اتھارٹی اور وراثت نامے کے بل متعارف کرائے گئے جس کے بعد اجلاس جمعہ کی سہہ پہر ڈھائی بجے تک ملتوی کردیا گیا۔ 


متعلقہ خبریں