امریکی پارلیمنٹ پر دھاوا:ٹرمپ کابینہ کے6عہدیدار مستعفی

امریکی پارلیمنٹ

فائل فوٹو


واشنگٹن: امریکی پارلیمنٹ پر دھاوے کے بعد صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کابینہ کے کم سے کم 6 عہدیدار مستعفی ہو چکے ہیں۔

وزیر ٹرانسپورٹ کے بعد وزیر تعلیم نے بھی استعفیٰ دے دیا ہے۔ نائب وزیر صحت نے بھی عہدہ چھوڑ دیا ہے۔

مشیر قومی سلامتی میٹ پوٹینجر نے استعفیٰ دے دیا تھا۔ وائٹ ہاؤس کی نائب پریس سیکریٹری سارہ میتھیوز بھی مستعفی ہوگئی ہیں۔

خاتون اول میلانیا ٹرمپ کی چیف آف اسٹاف اور ٹرمپ کی سابق پریس سیکریٹری سٹیفینی گریماور وائٹ ہاؤس کی سوشل سکریٹری انا کرسٹینا بھی مستعفی ہوگئی ہیں۔

ان سب افرادنے  کیپیٹل ہل میں پیش آنے والے پرتشدد واقعات کے بعد اپنے عہدوں سے استعفیٰ دیا ہے۔

سارہ میتھیوز کا کہنا تھا کہ ٹرمپ انتظامیہ میں خدمات انجام دینا ان کےلیے اعزاز سے کم نہیں، مگر کیپٹل ہل ہنگامہ آرائی کی وجہ سے وہ بہت زیادہ پریشان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکی قوم کو پرامن طور پر انتقال اقتدار کی ضرورت ہے۔

واشنگٹن ڈی سی کی میئر نے  کیپیٹل ہل پر حملہ کرنے والوں کیخلاف تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکی کانگریس سیکیورٹی ناکامی کی مکمل تحقیقات کرے، لوگوں کا احتساب لازمی ہونا چاہیے تاکہ ایسا واقعہ پھر رونما نہ ہو۔

امریکی محکمہ انصاف نے گرفتاریوں کیلئے عوام سے مدد کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کیپیٹل ہل پر حملہ کرنے والوں کی نشاندہی کیلئے عوام ساتھ دیں۔


متعلقہ خبریں