ٹیسلا کے بانی ایلن مسک دنیا کےامیر ترین شخص بن گئے

ٹیسلا کے بانی ایلن مسک دنیا کےامیر ترین شخص بن گئے

فائل فوٹو


امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ٹیسلا کے سربراہ ایلون مسک دنیا کے امیر ترین شخص بن گئے ہیں۔ ان کی کمپنی ٹیسلا کے شیئرز کی قیمت188 بلین ڈالر سے تجاوز کر گئی ہے۔

ان کے کمپنی کے شیئرز کی قیمت میں ایک ساتھ6 فیصد اضافہ ہوا جس کے ایلون مسک کے اثاثوں کی مالیت188.5 بلین ڈالر ہوگئی ہے۔

ایلون مسک سے پہلے ایمازون  کے بانی جیف بیزوف دنیا کے امیر ترین شخص تھے۔ ان کے اثاثوں کی مالیت194.8  بلین ڈالر ہے۔

جیف بیزوف سال2017 سے دنیا کے امیرترین شخص تھے۔ سال2020 کے آغاز پر ایلون مسک دنیا کے35 ویں امیر ترین شخص تھے۔ نومبر2020 میں انہوں نے بل گیٹس کو پیچھے چھوڑ دیا اور دوسرے نمبر پر آگئے۔

ایلون مسک کی دولت میں کورونا وائرس کے باوجود 12 ماہ کے دوران 146 بلین ڈالر کا اضافہ ہوا۔

اندازہ لگایا گیا تھا کہ ٹیسلا کمپنی سال2020 میں4 لاکھ81 ہزار261 الیکٹرک گاڑیاں فروخت کر سکے گی لیکن کمپنی نے اندازے سے زیادہ4 لاکھ99ہزار550 گاڑیاں فروخت کیں۔ ٹیسلا کی فروخت میں اس وقت اضافہ ہوا جب کمپنی نے شنگھائی میں اپنی فیکٹری کھولی۔

ایلون مسک نے کہا جب میں نے یہ کمپنی کھولی تو اس کی کامیابی کا صرف10 فیصد چانس تھا۔ ہم نے اندازہ لگایا تھا کہ سال2020 میں5 لاکھ کاریں فروخت کریں گے۔ ہماری ٹیم نے کورونا وبا کے باوجود بہت اچھا کام کیا۔

خلائی مشن بھیجنے والی کمپنی اسپیس ایکس بھی ایلون کی ملکیت ہے جو امریکی خلائی تحقیق کے ادارے ناسا کیساتھ مل کر کام کرتی ہے۔

 

 

 

 

 


متعلقہ خبریں