سانحہ مچھ کے متاثرین سے متعلق بیان، وزیراعظم سے معافی کا مطالبہ

وزیراعظم کے لیے اعتماد کا ووٹ: قومی اسمبلی کا اجلاس کل بلایا جائیگا؟

اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی نے وزیراعظم سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سانحہ مچھ کےمتاثرین سے متعلق دیئے گئے اپنے بیان پر معافی مانگیں۔

وزیراعظم کا بلیک میلنگ سے متعلق بیان بے حسی کی انتہا ہے ، وزیراعظم  متاثرین کے زخموں پر نمک چھڑک رہے ہیں۔

ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے کہا، عمران صاحب کوئٹہ جائیں لاشوں کے ساتھ ضد نہ کریں۔

پاکستان کے سینیر تجزیہ کار محمد مالک نے بھی وزیراعظم کے بیان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے غیرضروری طور پر سخت الفاظ استعمال کیے۔ غریب لوگ مرے ہیں۔ پہلے جب واقعہ ہوا تھا تو عمران خان صاحب خود گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:میتوں کی تدفین کے بعد کوئٹہ جاؤں گا، وزیراعظم

ہزارہ برادری کی جانب سے ایسا رد عمل فطری ہے۔ حکومت کو ایسی باتیں سوچ سمجھ کر کرنی چاہیں۔

سینیٹ میں اپوزیشن نے بھی حکومت کو بے حس قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم ہزارہ کمیونٹی کے غم میں شریک نہیں ہوں گے بہتر ہے کہ وہ اپنے پیاروں کی نعشوں کی تدفین کر دیں۔ وزیراعظم کے بیان پر انہیں سخت تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

خیال رہے کہ وزیراعظم نے آج کہا تھا کہ ہزارہ برادری میتیں دفنائے گے تو میں جاؤں گا۔ آج میتوں کو نہ دفنانے کی شرط مانی تو یہ غلط روایت قائم ہوجائے گی۔ انہوں نے کا کہ میرے دورے کو میتوں کے دفنانے سے مشروط کرنا مناسب نہیں۔


متعلقہ خبریں