حکومت نے تو ابھی تنخواہ بھی نہیں دی، فردوس عاشق اعوان

حکومت نے تو ابھی تنخواہ بھی نہیں دی، فردوس اعوان

فوٹو: فائل


لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے لاہور میں سہولت بازار سے مچھلی خریدتے ہوئے کہا کہ حکومت نے ابھی تک مجھے تنخواہ ہی نہیں دی۔

فردوس عاشق اعوان سہولت بازار میں بازاد سے خریداری کرنے پہنچیں تو دکاندار نے معاون خصوصی کے لیے مچھلی کے رعایتی نرخ پانچ سو روپے بتائے۔

معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب نے دکاندار کی پیشکش کو مسترد  کرتے ہوئے کہا کہ جو قیمت سب سے لے رہے ہو مجھ سے بھی وہی لو۔

یہ بھی پڑھیں: مولانا اور راجکماری کو سمجھ نہیں آیا کہ زرداری نے ہاتھ کردیا، فردوس عاشق

مچھلی کی قیمت ادا کرنے کے بعد معاون خصوصی نے کہا کہ یہ پیسے اپنی جیب سے دئیے ہیں، حکومت نے تو ابھی تنخواہ بھی نہیں دی۔

اس موقع پر سیاسی طنز کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان بولیں کہ نوازشریف ٹراوٹ مچھلی کھاتے کھاتے برطانیہ پہنچ گئے ہیں اور یہاں سے ساری ٹراوٹ ختم کر گئے ہیں۔


متعلقہ خبریں