لاہور کے نابینا تیر انداز

لاہور کے نابینا تیر انداز

فوٹو: ہم نیوز


لاہور: بینائی سے محروم مگر نشانہ کمال، لاہور میں بلائنڈ تیر اندازوں نے ہدف پر نشانے لگا کر سب کو حیران کر ڈالا۔ ٹین ایکس پوائنٹس بھی خوب اسکور کیے۔ 

پیرا آرچری میں قومی ٹیم ایشیاء کی واحد ٹیم ہے جس نے ورلڈ چمپئنز کو مات دی۔

یہ بھی پڑھیں: شارٹ پچ گیندوں پر کمزوری، آرچر پاکستان کیلئے بڑا خطرہ قرار

قائداعظم اوپن انٹرڈویژن اسپورٹس چمپئن شپ میں نشانے پر تاک لگانے والے بلائنڈ آرچرز کا گیم کھیلنے کا انداز اور نشانہ ہو بہو ان پروفیشنلز جیسا ہے جو دیکھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

پاکستان نمبر ون ولید عزیز وی ون کٹیگری میں فال کرتے ہیں، جو بینائی سے مکمل طور پر محروم ہیں جبکہ پاکستان نمبر ٹو تنویر احمد وی ٹو کھلاڑی ہیں جو صرف چھ فٹ تک دیکھ سکتے ہیں۔

دونوں کھلاڑیوں نے حال ہی میں چار آن لائن عالمی مقابلوں میں بڑے کھلاڑیوں کو زیر کیا ہے۔

ان تیراندازوں نے حکومتی تعاون نہ ملنے کا شکوہ بھی کیا۔

ہم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے تنویز احمد نے کہا کہ ہماری فیڈریشن ہمیں ویسے سپورٹ نہیں کرتی جیسا کرنا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں نے ابھی ورلڈ ٹورنامنٹ میں چیمپئن کو ہرایا چار سو چالیس پوائنٹس سکور کیے، ہم اس قابل ہیں تو ہی یہاں تک پہنچے ہیں۔

بلائنڈ آرچر ولید عزیز نے ہم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مزید ایسے ٹورنامنٹس ہونے چاہیے تاکہ ہماری قابلیت بڑھے۔

یہ بھی پڑھیں: مارک نکولوس کی آل فارمیٹ ورلڈ الیون میں بابراعظم شامل، کوہلی غائب

پندرہ خصوصی کھلاڑیوں کی تربیت کرنے والے نیشنل کوچ محمد اعجاز کہتے ہیں مکمل اعتماد ہے کہ یہ کھلاڑی انٹرنیشنل سرکٹ پر بھی پرفارم کرسکتے ہیں۔

محمد اعجاز نے مزید کہا کہ ہماری فیڈریشن سے بات چل رہی ہے انہوں نے ہمیں یقین دہانی کرائی ہے۔

بلائنڈ آرچری مقابلوں میں اٹھارہ اور تیس میٹر کا ہدف مقرر کیا جاتا ہے، چار منٹ میں چھ تیر پھینکنے ہوتے ہیں، کوچ ایک میٹر کے فاصلے سے پلئیر کو پوزیشن سے آگاہ کر سکتا ہے۔


متعلقہ خبریں