وزیر اعظم عمران خان اوورسیز پاکستانیوں کے شکرگزار 

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ماہِ دسمبر میں 2 اعشاریہ 4 ارب ڈالر کی ترسیلات زر  بھیجنے پر اوورسیز پاکستانیوں کا شکر گزار ہوں۔ 

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کیے گئے ایک پیغام میں عمران خان کا کہنا تھا کہ ماشاء اللہ پہلی مرتبہ پاکستان کی ترسیلات مسلسل 6 ماہ تک 2 ارب ڈالر سے زیادہ رہیں۔

انہوں نے کہا کہ چھ ماہ میں مجموعی طور پر 14 اعشاریہ 2 ارب ڈالر ملک میں آئے۔

یہ بھی پڑھیں: ترسیلات زر مسلسل پانچویں مہینے بھی 2 ارب ڈالر سے زائد رہیں، اسٹیٹ بینک

وزیر اعظم عمران خان نے تحریر کیا کہ رواں مالی سال کےان 6 ماہ کی ترسیلات کامجموعی حجم 14.2 ارب ڈالر رہا جو گزشتہ برس سے 24.9 فی صد زیادہ ہے۔


متعلقہ خبریں