وزیراعظم عمران خان کی کوئٹہ روانگی کا امکان

اربن فارسٹری آلودگی سے نمٹنے کا بہترین طریقہ ہے، وزیر اعظم

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی کچھ ہی دیر میں کوئٹہ روانگی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ 

ہم نیوز کے مستند ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا خصوصی طیارہ نورخان ایئربیس پر تیار کر لیا گیا ہے۔ دھرنا ختم ہونے کا اعلان ہوتے ہی وزیراعظم روانہ ہو جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان دھرنا ختم ہوتے ہی کسی بھی وقت کوئٹہ روانہ ہو سکتے ہیں۔

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال، ذلفی بخاری، علی زیدی اور قاسم سوری دھرنے میں پہنچ چکے ہیں۔ انہوں نے شرکا کو وزیراعظم عمران خان کا پیغام پہنچایا۔

بلوچستان حکومت اور دھرنے کے قائدین کے درمیان مذاکرات کا آغاز ہو گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال ،وفاقی وزیر علی زیدی ،ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری مذاکرات میں شامل ہیں۔

ذرائع ہم نیوز کے مطابق مذاکرات میں حکومت کی جانب سے دھرنا ختم کرنے کی درخوست کی جائے گی۔

شہدا کے لواحقین کا دھرنا ساتویں روز میں داخل ہو گیا ہے، شہدا کمیٹی کی جانب سے کچھ دیر میں پریس کانفرنس کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔

اس بابت ہم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ پوری کوشش ہے کہ دھرنا پرامن طور پر ختم ہو اور شہدا کی تدفین ہو، ہزارہ برادری کے تحفظ کے لیے تمام اقدامات اٹھائیں جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہزارہ برادری کے جائز مطالبات منظور کریں گے،جیسے ہی دھرنا ختم ہو گا وزیر اعظم کوئٹہ جائیں گے۔


متعلقہ خبریں