بلوچستان میں دہشتگردی کے پیچھے بھارت ہے، وزیر اعظم

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے مچھ واقعہ کا ذمہ داربھارت کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ  بلوچستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت ہے۔ 

یوٹیوبرز اور ڈیجیٹل میڈیا کے نمائندوں کو انٹرویو  دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ کچھ دہشتگرد گروپوں اور داعش میں اتحاد ہو چکا ہے، داعش کو بھارت کی سپورٹ حاصل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم عمران خان کی ہزارہ برادری سے ملاقات

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ افغان جہاد ختم ہونے کے بعد عسکری گروپوں نے پاکستان کو بہت نقصان پہنچایا، بھارت نے پاکستان میں فرقہ وارانہ فسادات کرانے کی کوشش کی۔

انہوں نے کہا کہ ولانا عادل کا قتل بھی تصادم کو ہوا دینے کی کوشش تھا، اداروں نے تصادم روکنے کیلئے بہترین کام کیا۔ 

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہزارہ کمیونٹی کی شیعہ برادری کا قتل افسوسناک ہے، مجھے ہزارہ برادری کے ساتھ  ہونے والے ظلم پر بہت دکھ اور افسوس ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم ہزارہ برادری کی سیکیورٹی کےلیے بھرپوراقدامات کررہے ہیں، شعیہ ہزارہ کمیونٹی کی نسل کشی کی جارہی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ ہماری ایجنسیز نے بھارتی عزائم کو ناکام بنایا، ہمارے خفیہ ادارے اور فوج بہترین ادارے ہیں،
ہمارے سیکیورٹی اداروں نے کئی گروہوں کو دہشتگرد کارروائیوں سے پہلے گرفتار کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہماری سیکیورٹی فورسزمسلسل اقدامات کررہی ہیں، بلوچستان کےایک ریمورٹ ایریامیں یہ افسوسناک واقعہ ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ ماضی کی حکومتوں نے بلوچستان پر توجہ نہیں دی، ہماری حکومت بلوچستان کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ بلوچستان کی تباہی میں وہاں کے سرداری سسٹم کا بھی کردار ہے، ماضی میں ترقیاتی فنڈز سرداروں کے ذریعے جاتے تھے۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ سردار امیر ہو گئے جبکہ بلوچستان کے عوام غریب رہ گئے، جام کمال اچھے وزیراعلیٰ ہیں، ہم ان کے ساتھ مل کر بھرپورکام کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سانحہ مچھ کے شہدا آہوں اور سسکیوں میں سپرد خاک

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ایک ایسا منصوبہ لا رہا ہوں کہ ملک میں کوئی بھوکا نہیں سوئے گا، ایسا منصوبہ لارہے ہیں کہ دنیا کے کئی ملک ہمیں فالو کریں گے۔


متعلقہ خبریں