ڈکیتی کی واردات ناکام بنانے پر وزیر داخلہ کی اسلام آباد پولیس کو شاباش 

فوٹو: فائل


اسلام آباد: شہرِ اقتدار میں ڈکیتی کی واردات ناکام بنانے پر وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے پولیس کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ 

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ پولیس کا بروقت اقدام قابل تعریف ہے، ملزمان کا تعلق جنوبی پنجاب سے ہے اور ان کا کریمنل ریکارڈ چیک کیا جارہا ہے۔

شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اسلام آباد کے شہریوں کی جان ومال کے تحفظ میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

تھانہ بنی گالہ کی حدود میں ڈکیتی، مسلح ملزمان لاکھوں روپے نقدی لے کر فرار

خیال رہے کہ اسلام آباد کے سیکٹر جی 6-2 میں واقع گھر میں ڈاکووَں کی اطلاع  پر پولیس نے کارروائی کی اور ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا۔

ذرائع ہم نیوز کے مطابق اطلاع  پر تھانہ آبپارہ پولیس کی نفری نے گھر کا گھیراوَ کیا اور 4 ڈاکووَں کو پولیس نے گھر کے اندر سے گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق چاروں ملزمان کو تھانہ آبپارہ منتقل کر دیا گیا ہے۔

چند روز قبل شہر اقتدار کے سیکٹر ایف ایٹ ٹو میں مسلح ملزمان ایک تاجر کے گھر میں داخل ہو ئے اور تھوڑی ہی دیر میں آٹھ لاکھ روپے نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے تھے۔

ذمہ دار ذرائع کے مطابق ڈکیتی کی اطلاع ملنے پر تھانہ مارگلہ کی پولیس جائے وقوع پر پہنچی اور اس نے اس حوالے سے تفتیش شروع کردی۔

اسلام آباد: رواں سال قتل، زیادتی اور دیگر جرائم کے 2500 سے زائد واقعات رپورٹ

ہم نیوز کو ذمہ دار ذرائع نے بتایا کہ اسی طرح سیکٹر ایف الیون فور میں مسلح ملزمان نے گھر میں داخل ہو کر لوٹ مار کی۔

ذرائع کے مطابق علاقہ پولیس کو بروقت ڈاکوؤں کی موجودگی کی اطلاع دی گئی جس پر پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر گھر کا محاصرہ بھی کرلیا لیکن مسلح ملزمان پولیس محاصرے ہی کے دوران فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔


متعلقہ خبریں