وزیر اعظم مستقل مزاج ہیں، گھبراتے نہیں ہیں، شبلی فراز 

فائل فوٹو


اسلام آباد: وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان مستقل مزاج آدمی ہیں۔ گھبراتے نہیں ہیں۔

ہم نیوز کے پروگرام بریکنگ پوائنٹ ود مالک میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم ہمیشہ غریب طبقے کے لیے سوچتے ہیں۔ انہوں  نے غریب طبقے کے لیے احساس پروگرام سمیت دیگر منصوبےشروع کیے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا کمیٹی اجلاس میں عدم شرکت: شبلی فراز کی اپوزیشن پر تنقید

شبلی فراز نے کہا کہ حالیہ واقعہ دہشتگردی کا پہلا واقعہ نہیں، آج لواحقین نے کوئی گلہ نہیں کیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ بلوچستان کےحوالے سے 2013 بہت خونی سال تھا، 2020 میں دیکھیں تو  سیکیورٹی فورسز نے حالات کو کافی حد تک کنٹرول کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہشتگردی مکمل ختم نہیں ہوئی، تقریباً 80 فی صد ختم ہو چکی ہے،دشمن پاکستان کوغیر مستحکم کرنے کیلئے شیعہ سنی فسادات کرا رہا ہے۔

پروگرام کے دوسرے مہمان رہنما ن لیگ محمد زبیر نے کہا کہ ہزارہ  برادری کے معصوم لوگوں کو قتل کیا گیا،حکومت نے مہنگائی اور بےروزگاری میں بےتحاشا اضافہ کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پہلے ہم سمجھتے تھے یہ صرف سلیکٹڈ ہیں لیکن اب اندازہ ہوا یہ بےحس بھی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم عمران خان کی ہزارہ برادری سے ملاقات

بریکنگ پوائنٹ ود مالک میں شریک ایک اور مہمان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی رہنما شازیہ مری کا کہنا تھا کہ شہداکےلواحقین کاایک ہی مطالبہ تھاکہ وزیراعظم کوئٹہ آئیں۔

رہنما پی پی شازیہ مری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نےضد پوری کی اور تدفین کے بعد کوئٹہ گئے۔ حکومتی اقدامات سے بے حسی نظرآئی۔


متعلقہ خبریں