کیپٹل ہل حملہ: نینسی پلوسی کا پوڈیم چرانے والا شخص گرفتار

کیپٹل ہل حملہ: نینسی پلوسی کا پوڈیم چرانے والا شخص گرفتار

فوٹو: فائل


واشنگٹن: : امریکی پارلیمنٹ پر دھاوے کے دوران اسپیکر نینسی پلوسی کا پوڈیم چوری کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

36 سالہ ایڈم جاہنسن کو فیڈرل مارشلز نے فلوریڈا سے گرفتار کر کے پینلس کنٹری جیل میں رکھا گیا ہے۔ نفسیات میں گریجویشن کرنے والا ایڈم جاہنسن لکڑی کا فرنیچر بنانے کا کام کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی پارلیمنٹ پر دھاوا،4افرادہلاک، بم برآمد

کیپٹل ہل پر حملے کے دوران ایڈم جاہنسن کی ایک تصویر وائرل ہوئی تھی جس میں انہوں نے امریکی اسپیکر نینسی پلوسی کے دفتر کا پوڈیم اٹھا رکھا تھا اور مسکرا رہے تھے۔

بین الاقوامی جریدے کے مطابق جاہنسن پانچ بچوں کے والد ہیں اور ان کی اہلیہ ڈاکٹر ہیں۔ اس سے قبل ایڈم جاہنسن کو چرس کے قبضے اور پروبیشن چارجز کی خلاف ورزی کا سامنا کرنا پڑا ہے

خیال رہے بدھ کو امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں صدر ٹرمپ کے حامیوں نے کیپیٹل ہل پر دھاوا بول دیا تھا جس کی وجہ سے صدر بائیڈن کے انتخاب کی توثیق کی کاروائی چھ گھنٹے تک رکی رہی۔

تاہم چند گھنٹوں تک ہنگامہ آرائی اور افراتفری کی صورتحال کے بعد پولیس نے کیپٹل ہل کی عمارت اور اردگرد صورتحال کو قابو کیا اور چند گھنٹوں کی کارروائی کے بعد جو بائیڈن کی جیت کی امریکی کانگرس نے باقاعدہ توثیق کی۔

یہ بھی پڑھیں: امریکہ ہنگامہ آرائی: مشیر قومی سلامتی مستعفی، صدر کی برطرفی کیلئے مشاورت جاری

کانگرس کی توثیق کے بعد بائیڈن امریکہ کے 46 ویں صدر بن گئے ہیں۔ وہ 20 جنوری کو اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔


متعلقہ خبریں