پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد5 لاکھ سے بڑھ گئی

پاکستان میں کورونا

فائل فوٹو


عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید46 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں اور مرنے والوں کی کل تعداد 10ہزار598 ہوگئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق24 گھنٹوں میں کورونا کے 2ہزار899نئےکیسز سامنےآئے ہیں اور متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد5لاکھ 2ہزار 416 تک پہنچ گئی ہے۔

ملک میں کورونا4 لاکھ50 ہزار515 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں اور فعال مریضوں کی تعداد34ہزار49 ہے۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 4 ہزار260 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 3 ہزار 6593، خیبرپختونخوا ایک ہزار728، اسلام آباد439، گلگت بلتستان101، بلوچستان میں 188 اور آزاد کشمیر میں 235 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی جیلوں میں سینکڑوں قیدی کورونا سے متاثر

اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 39 ہزار120، خیبر پختونخوا میں60 ہزار148، سندھ 2 لاکھ 25 ہزار509، پنجاب ایک لاکھ 44 ہزار904، بلوچستان18 ہزار373، آزاد کشمیر 8 ہزار478 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 879 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

پاکستان میں پہلے50ہزار کیسز 86 دنوں اور آخری پچاس ہزار کیسز صرف بائیس روز میں سامنے آئے۔ پاکستان میں کورونا کا پہلا کیس 26 فروری کو سامنے آیا جبکہ کورونا سے پہلی موت اٹھارہ مارچ کو رپورٹ ہوئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھرمیں کورونا مثبت کیسزکی شرح 5.92 فیصد ہوگئی ہے۔ کراچی میں کورونا مثبت کیسزکی شرح زیادہ 13.84 فیصد ہے۔

حیدرآباد میں شرح 8.79 فیصد، سوات 7.89، آزاد جموں کشمیر2.14، بلوچستان 4.95،اسلام آباد3.98، خیبرپختونخوا5.87، پنجاب4.44 اور سندھ میں مثبت کیسز کی شرح 8.40 فیصد ہے۔

قومی ادارہ صحت نے پاکستان میں کورونا کی نئی قسم کی تصدیق کر دی ہے۔ قومی ادارہ صحت کے مطابق دو پاکستانیوں میں کورونا وائرس کی نئی قسم پائی گئی۔ دونوں شہری برطانیہ سے وطن واپس آئے۔

وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ کورونا کی نئی قسم کے چار مشکوک مریضوں کا تعلق لاہور سے ہے۔ چاروں کے ٹیسٹ  لے کر  این آئی ایچ بھجوا دیے ہیں۔


متعلقہ خبریں