بجلی غائب، اسپتالوں میں مریضوں کو مشکلات کا سامنا

فائل فوٹو


اسلام آباد: پاکستان میں پاور بریک ڈاؤن کو 12 سے زائد گھنٹے ہوگئے ہیں اور بجلی کی فراہمی تاحال مکمل بحال نہیں ہوسکی۔

بجلی کی عدم فراہمی سے موبائل فون نیٹ ورک بھی متاثر ہیں اور بڑے شہروں میں پانی کی سپلائی بھی معطل ہے۔

لاہور میں بجلی کی بندش سے اورنج لائن ٹرین کا آپریشن بھی متاثر ہوا اور کچھ دیر کیلئے معطل کرنا پڑا۔ مختلف علاقوں میں پانی قلت کے مسائل بھی پیدا ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پورے ملک میں پاور بریک ڈاؤن کیسے ہوا؟

بلوچستان میں بجلی کی طویل بندش سے کئی اخبار آج شائع نہیں ہوسکےجبکہ کئی علاقوں میں انٹرنیٹ سروس معطل ہے۔

شدید سردی اور بجلی کی بندش سے معاملات زندگی سخت متاثر ہوئے ہیں۔ شہر کے اہم سرکاری اسپتالوں بھی  تاحال بجلی سے محروم ہیں۔ بجلی کی بندش سے پانی کی فراہمی کا شیڈول اورموبائل فون نیٹ ورک بھی متاثر ہے۔

وزیرتوانائی عمرایوب کے مطابق ملک کے بیشتر شہروں میں بجلی کی ترسیل بحال ہوگئی ہے اور سسٹم کو واپس آن لائن آنے میں مزید کچھ گھنٹے لگیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:بجلی کن شہروں میں بحال ہوئی؟

حکام کا کہنا ہے کہ رات11بج کر41 منٹ پر گدو پاور پلانٹ میں خرابی پیدا ہوئی جس کے سبب ملک کی ہائی ٹرانسمیشن میں ٹرپنگ ہوئی اور ایک سیکنڈ سے بھی کم وقت میں سسٹم کی فریکونسی پچاس سے صفر پر آئی اور پاورپلانٹس بند ہوگئے۔

نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی(این ٹی ڈی سی) کا پانچ سوکے وی کا سسٹم ٹرپ کرنے سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر ہوا۔

 


متعلقہ خبریں