پی ایس ایل6: فرنچائزز نےاپنے ٹرمپ کارڈ فائنل کر لیے


پاکستان سپر لیگ کے سیزن 6 کیلئے فرنچائزز نے اسکواڈ میں برقرار کھلاڑی کی فہرست جاری کر دی ہیں۔

پشاور زلمی نے صرف پانچ کھلاڑیوں کو اسکواڈ میں برقرار رکھا ہے۔ کراچی اور اسلام آباد نے ایک کھلاڑی آپس میں ٹریڈ کیا۔ لاہور، ملتان اور کوئٹہ نے آٹھ، آٹھ کھلاڑیوں کو برقرار رکھا ہے۔

دفاعی چیمپئنز کراچی کنگز نے بابر اعظم، محمد عامر، عماد وسیم، عامر یامین، شرجیل خان، وقاص مقصود اور ارشد اقبال کو ری ٹین کیا جبکہ ایلکس ہیلز کے بدلے کولن انگرم کی ٹریڈ کرلی، محمد رضوان، کرس جورڈن، کیمرون ڈیلپورٹ، چیڈوک والٹن سمیت گیارہ کھلاڑیوں کو اسکواڈ سے ریلیز کردیا ہے۔

لاہور قلندرز نے محمد حفیظ، شاہین آفریدی، فخرزمان، ڈیوڈ ویزے، حارث روف، بین ڈنگ، دلبر حسین اور سہیل اختر کو سکواڈ میں برقرار رکھا جبکہ کرس لین، سمت پٹیل، عثمان شنواری سمیت تیرہ کرکٹرز کو ریلیز کیا ہے۔

پشاور زلمی نے صرف شعیب ملک، حیدر علی، کامران اکمل اور لائیم لیونگ کو ٹیم میں رکھا ہے۔ حسن علی، امام الحق، کارلوس بریتھ ویٹ، کیرن پولارڈ سمیت سولہ کھلاڑیوں کو ریلیز کر دیا ہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سرفراز احمد، بین کٹنگ، محمد حسنین، محمد نواز، اعظم خان، نسیم شاہ، انور علی اور زاہد محمود کو سکواڈ میں شامل کیا۔ جیسن رائے، احمد شہزاد، شین واٹسن سمیت تیرہ کھلاڑیوں کو ریلیز کر دیا ہے۔

ملتان سلطانز نے شاہد آفریدی، ریلی روسو، سہہل تنویز، عمران طاہر، خوشدل شاہ، جیمز وینس، شان مسعود اور عثمان قادر کو ٹیم میں برقرار رکھا ہے۔ معین علی، روی بوپارہ، محمد عرفان سمیت بارہ کھلاڑیوں کو ریلیز کیا ہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے شاداب خان، ایلکس ہیلز، کولن منرو، فہیم اشرف، حسین طلعت، آصف علی، موسی خان اور ظفر گوہر کو شامل کیا جبکہ ڈیل اسٹین، لیوک رونکی، رومان رئیس سمیت دس کھلاڑیوں کو ڈراپ کر دیا ہے۔


متعلقہ خبریں