بلوچستان میں کئی اخبار شائع نہ ہوسکے

تمام30 اضلاع میں بجلی کی فراہمی معطل ہے اور کسی علاقے میں بجلی بحال نہیں ہوسکی

فائل فوٹو


صوبائی دارلاحکومت کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشتر شہروں میں بجلی 11 گھنٹے گزرنے کے باوجود بحال نہیں کی جا سکی۔

بجلی نہ ہونے سے اسپتالوں میں مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے اور بجلی طویل بندش سے کئی اخبار آج شائع نہیں ہوسکے۔

 بلوچستان میں21 گھنٹے سے بجلی غائب ہے۔ کیسکو ترجمان کا کہنا ہے کہ تمام30 اضلاع میں بجلی کی فراہمی معطل ہے اور کسی علاقے میں بجلی بحال نہیں ہوسکی۔

 شدید سردی اور بجلی کی بندش سے معاملات زندگی سخت متاثر ہوئے ہیں۔ کوئٹہ اور بلوچستان کے دیگر اضلاع کو بجلی کی سپلائی گدو سے ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بجلی کن شہروں میں بحال ہوئی؟

وفاقی وزیرعمرایوب نے کہا کہ کیسکو کے گرڈ اسٹیشنز کو بجلی کی فراہمی شروع ہوچکی ہے۔ کوئٹہ کے تمام گرڈ اسٹیشنز کو بجلی کی فراہمی شروع کر دی گئی ہے۔

مرحلہ وار کوئٹہ کے تمام فیڈروں کو آہستہ آہستہ بجلی بحال کی جائے گی۔ دیگر اضلاع کے گرڈ اسٹیشنز کو بھی بجلی کی فراہمی مرحلہ ہوگی۔

رکھنی،بارکھان، کوہلو، کنگری ، میختر، استہ محمد،سبی، مچھ، ڈیرہ مراد جمالی، گنداخہ، جھل مگسی، صحبت پور، روجھان اور جمالی کو بجلی کی ترسیل جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پورے ملک میں پاور بریک ڈاؤن کیسے ہوا؟

پاکستان میں پاور بریک ڈاؤن کو 12 سے زائد گھنٹے ہوگئے ہیں اور بجلی کی فراہمی تاحال مکمل بحال نہیں ہوسکی۔

بجلی کی عدم فراہمی سے موبائل فون نیٹ ورک بھی متاثر ہیں اور بڑے شہروں میں پانی کی سپلائی بھی معطل ہے۔

 


متعلقہ خبریں