نواز شریف باہر بیٹھ کر فوج میں بغاوت کرانا چاہتے ہیں، وزیراعظم



اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف باہر بیٹھ کر فوج میں بغاوت کرانا چاہتے ہیں۔

سوشل میڈیا کے نوجوانوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نے فوج کو منتخب حکومت کا تختہ الٹنے پر اکسایا ہے، کرپشن اور لوٹ مار بچانے کیلئے اداروں پر دباؤ بڑھایا گیا۔

وزیراعظم عمران خان نے نواز شریف اور آصف علی زرداری خاندان کو ٹوٹ بٹوٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ٹوٹ بٹوٹ سمجھتے ہیں کہ مجھے بلیک میل کر لیں گے۔

اس موقع پر وزیراعظم نے اداروں پر تنقید کرنے والوں سے سختی سے نمٹنے کا بھی اعلان کیا۔

عمران خان! خدا کے بندے بنو بندوں کے خدا نہ بنو، مریم نواز

وزیراعظم نے کہا کہ بھارت پاکستان میں فرقہ وارانہ فسادات کرانا چاہتا ہے، کراچی میں سنی عالم کا قتل تصادم کو ہوا دینے کی کوشش تھا، ایجنسیوں نے تین سے چار کارروائیاں ناکام بنائی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مسلمانوں میں تقسیم کی سازش ناکام بنائیں گے، ایران اور سعودی عرب کے اختلافات ختم کرانے کی کوشش کی، پاکستان میں فتنہ پھیلانے والوں کے پیچھے جائیں گے۔


متعلقہ خبریں