ملک بھر میں بجلی کا بریک ڈاؤن کیوں ہوا؟

پاوربریک ڈاؤن کی تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل

فائل فوٹو


اسلام آباد: ملک بھر میں بجلی کے بریک ڈاؤن سے متعلق نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی) نے ابتدائی رپورٹ نیپرا کو جمع کرا دی ہے۔

ذرائع کے مطابق نیپرا کل پیر کو رپورٹ کا جائزہ لے گا جس کے بعد کمیٹی تشکیل دی جا سکتی ہے جب کہ نیپرا این ٹی ڈی سی کی بنائی گئی کمیٹی پر بھی غور کرسکتا ہے۔

دوسری جانب ملک بھر میں بجلی کے بریک ڈاون پر سنٹرل پاور جنریشن کمپنی نے کارروائی کرتے ہوئے گدو تھرمل پاوراسٹیشن میں کام کرنے والے سات اہلکار معطل کر دیئے ہیں۔

اس ضمن میں جاری نوٹیفکیشن کے مطابق معطل ہونے والوں میں ایڈیشنل پلانٹ مینیجر سمیت جونئیر اہلکار شامل ہیں۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں