شعیب ملک کی گاڑی کو حادثہ

فوٹو: فائل


لاہور: لاہور میں قذافی اسٹیڈیم کے قریب قومی کرکٹر شعیب ملک کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق شعیب ملک کی کار ٹرک سے ٹکرا گئی جسے وہ خود ڈرائیور کر رہے تھے۔ 

بتایا گیا ہے کہ خوش قسمتی سے شعیب ملک حادثے میں محفوظ رہے جب کہ ان کی کار کو نقصان پہنچا ہے۔ حادثے کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی۔

دوسری جانب سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری اپنے پیغام میں شعیب ملک نے بتایا ہے کہ وہ خیریت سے ہیں۔


باکسر عامر خان کی گاڑی موٹروے پر حادثے کا شکار

انہوں نے بتایا کہ یہ ایک معمولی حادثہ تھا، نیک تمناؤں اور دعاؤں پر میں لوگوں کو مشکور ہوں۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کی گاڑی موٹروے پر حادثے کا شکار ہو گئی تھی۔ حادثے میں عامر خان محفوظ رہے تاہم ان کی گاڑی کو نقصان پہنچا تھا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق عالمی شہرت یافتہ پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامر خان کی گاڑی بارش کی وجہ سے موٹروے پر پھسل گئی اور بیریئر کے ساتھ جا ٹکرائی۔

باکسر عامر خان کا حادثے سے متعلق کہنا تھا کہ والدین اور چاہنے والوں کی دعاؤں سے وہ محفوظ رہے۔

پاکستانی نژاد باکسر عامر خان کا بھارت کے نیراج گویت کو کرارا جواب

 


ٹیگز :
متعلقہ خبریں