پاور بریک ڈاؤن:متعدد شہر تاحال بجلی سے محروم

پاور بریک ڈاؤن

فائل فوٹو


اسلام آباد: ملک گیر پاور بریک ڈاؤن کے بعد تاحال ملک کے متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی بحال نہیں ہو سکی اور کئی شہروں میں آنکھ مچولی جاری ہے۔

ملک کے متعدد شہروں میں بجلی جزوی طور پر بحال ہوچکی ہے۔ پاورمینجمنٹ کی وجہ سے بجلی کی آنکھ مچولی بھی جاری ہے۔

این ٹی ڈی سی نے ملک بھر کے گرڈ اسٹیشن چلانے کا دعویٰ کیا ہے۔ کراچی اور اسلام آباد میں بجلی مکمل طور پر بحال ہوچکی ہے۔ لاہور اور راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں تاحال بجلی بحال نہیں ہوسکی۔

کوئٹہ، پشاور، حیدرآباد اور ملتان کے زیادہ تر علاقوں میں بجلی کی سپلائی بحال ہوگئی۔ فیصل آباد، گوجرانوالہ اور نوابشاہ میں بھی بجلی بحال ہوچکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پورے ملک میں پاور بریک ڈاؤن کیسے ہوا؟

کےالیکڑک نے ہفتے اور اتوارکی درمیانی شب اندھیرے میں ڈوبنے والے کراچی میں ترسیلی اور ڈسٹری بیوشن نظام مکمل فعال ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔

کے الیکڑک نے اتوارکی دوپہراسٹریٹجک تنصیبات پربجلی بحال کرنے کے بعد رہائشی فیڈرزکوترجیحی بنیادوں پربحال کرناشروع کیا۔

نیشنل گرڈ اسٹیشن سے کراچی کو بیس گھنٹے بعد بجلی کی فراہمی بحال ہوگئی ۔ کےالیکڑک کے مطابق کراچی میں بجلی کا ترسیلی نظام مکمل طور پر فعال ہوچکا ہے۔ انڈسٹریز کو جلد بجلی فراہم کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔

ترجمان کےالیکڑک کے مطابق بن قاسم پر واقع دونوں پاور پلانٹس آپریشنل ہیں۔ رہائشی اورکمرشل علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی جاری ہے۔

وزیر توانائی عمر ایوب کا کہنا ہے کہ دھند سے فالٹ تلاش کرنے میں مشکل رہی۔ این ٹی ڈی سی نے ابتدائی رپورٹ نیپرا کو جمع کرا دی ہے۔ نیپرا حکام آج رپورٹ کا جائزہ لیں گے۔


متعلقہ خبریں