پاور بریک ڈاؤن:گدوتھرمل پاوراسٹیشن میں کام کرنےوالے7اہلکارمعطل

فائل فوٹو


اسلام آباد: سنٹرل پاورجنریشن کمپنی نے ملک بھرمیں بجلی کابریک ڈاؤن ہونے کے بعد گدوتھرمل پاوراسٹیشن میں کام کرنے والے7 اہلکارمعطل کر دیئے ہیں۔

معطل ہونےوالوں میں ایڈیشنل پلانٹ منیجر اور جونیئراہلکار بھی شامل ہیں۔ جونیئرانجینئر،2آپریٹراور2اٹینڈنٹ بھی شامل ہیں۔ مذکورہ اہلکاروں کوابتدائی انکوائری کے بعد معطل کیا گیا ہے۔

این ٹی ڈی سی نے ابتدائی رپورٹ بھی نیپرا کو جمع کرا دی ہے۔ نیپرا حکام آج رپورٹ کا جائزہ لیں گے۔ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب بریک ڈاؤن کے بعد این ٹی ڈی سی نے اعلیٰ سطح کی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: پورے ملک میں پاور بریک ڈاؤن کیسے ہوا؟

ترجمان پاور ڈویژن کے مطابق رات11بج کر41 منٹ پر گدو پاور پلانٹ میں خرابی پیدا ہوئی جس کے سبب ملک کی ہائی ٹرانسمیشن میں ٹرپنگ ہوئی اور ایک سیکنڈ سے بھی کم وقت میں سسٹم کی فریکونسی پچاس سے صفر پر آئی اور پاورپلانٹس بند ہوگئے۔

پاور پلانٹ کے سیفٹی سسٹمز نے خود کو شٹ ڈاؤن کرنا شروع کردیا اور فالٹ کے باعث 10ہزار302میگاواٹ سسٹم سے آؤٹ ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: پاوربریک ڈاؤن کی تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل

نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی(این ٹی ڈی سی) کا پانچ سوکے وی کا سسٹم ٹرپ کرنے سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر ہوا۔

وزیرتوانائی عمرایوب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ خرابی پیدا ہونے کی وجوہات جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے اور دھند کے باعث مشکلات پیش آ رہی ہیں۔


متعلقہ خبریں