کورونا وائرس: دنیا میں اموات کی تعداد19لاکھ40ہزار سے بڑھ گئی

کورونا وائرس

فائل فوٹو


عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں9 کروڑ6لاکھ91 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 19 لاکھ 43 ہزار 131اموات ہو چکی ہیں۔

دنیا میں کورونا کے 6 کروڑ48 لاکھ13 ہزار سے زائد مریض صحتیاب ہوچکے اور 2 کروڑ39 لاکھ 34 ہزار سے زائد زیر علاج ہیں۔

امریکہ میں کورونا کی صورتحال سب سے خوفناک ہے جہاں 3 لاکھ 83 ہزار275 اموات ہو چکی ہیں اور 2 کروڑ 29لاکھ 17 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

بھارت کورونا کیسز کے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں اموات کی تعداد ایک لاکھ 51 ہزار198 اور ایک کروڑ46 لاکھ 7 ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس: برطانیہ میں دوبارہ لاک ڈاؤن کا اعلان کر دیا گیا

برازیل میں کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد2 لاکھ 3ہزار اور81 لاکھ5 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔

روس میں 34 لاکھ سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 61 ہزار 837 ہے۔

فرانس میں27 لاکھ 83ہزار سے زائد افراد متاثر اور 67 ہزار750 جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ برطانیہ میں30 لاکھ 72 ہزار سے زائد کورونا کیسز اور81 ہزار431 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔

ترکی میں 23 لاکھ 26 ہزار256افراد متاثر اور22 ہزار807 ہلاک ہو چکے ہیں۔  اٹلی میں بھی 22 لاکھ 76 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ78 ہزار755 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔


متعلقہ خبریں