چینی قونصل خانے پرحملہ کیس:کالعدم تنظیم کے 5 کارندوں پر فرد جرم عائد

چینی قونصل خانے پرحملہ کیس:کالعدم تنظیم کے 5 کارندوں پر فرد جرم عائد

فائل فوٹو


کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے چینی قونصل خانے پر حملے میں ملوث کالعدم بی ایل اے کے 5 کارندوں پر فرد جرم عائد کردی ہے۔

ملزمان نے عدالت میں صحت جرم سے انکار کر دیا جس کے بعد گواہان اور تفتیشی افسر کو نوٹسز جاری کر دیئے گئے ہیں۔

ملزمان میں احمد حسنین، نادر خان، علی احمد، عبداللطیف، اور اسلم شامل ہیں۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہان اور تفتشی افسر کو پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔

پولیس نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان نے ہلاک دہشت گردوں کو سہولت فراہم کی۔ ملزمان نےچینی قونصل خانے پر حملے میں معاونت فراہم کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ ملزمان نے حملہ آوروں کو اسلحہ اوردھماکہ خیز مواد فراہم کیا۔

خیال رہے کہ سال2018 میں چینی قونصل خانے پر ہونے والے حملے کے نتیجے میں دو پولیس اہلکاروں سمیت چار افراد شہید ہوئے تھے اور ایک سکیورٹی گارڈ بھی زخمی ہوا۔

جوابی کارروائی میں تین دہشت گرد مارے گئے تھے۔ دہشت گرد قونصل خانے کی چاردیواری میں داخل ہوئے تاہم عمارت میں داخل نہیں ہو سکے تھے۔

انسداد دہشتگردی کی عدالت نے کراچی میں چینی قونصل خانے پر حملے میں ملوث کالعدم تنظیم کے 15 مفرور دہشتگردوں کو  اشتہاری قرار دے دیا۔

مفرور ملزمان میں حربیار مری،علی داد بلیدی، کمانڈر شریف، راشد حسین اور سمیر سمیت دیگر ملزمان شامل ہیں۔


متعلقہ خبریں