بجلی مزید مہنگی ہوگئی

فوٹو: فائل


نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمتوں میں ایک روپیہ6 پیسےفی یونٹ کا اضافہ کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی اکتوبر اور نومبرکی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں مہنگی کی گئی ہے۔ اس کا اطلاق صرف جنوری کے مہینے کے بلوں پر ہوگا۔

اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن صارفین پر ہوگا۔ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی نہیں ہوگا۔

قبل ازیں دسمبر2020 میں بھی بجلی 1 روپے 11پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی تھی۔

خیال رہے کہ ماضی میں نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے مہنگی بجلی پیدا ہونے کا انکشاف کرتے ہوئے سفارش کی تھی کہ پرانے پاور پلانٹس کو بند کردیا جائے۔

نیپرا کی رپورٹ میں بجلی کے ترسیلی نظام کو ناقص قرار دیا اور کہا کہ اور پلانٹس کو مکمل صلاحیت پرنہ چلانے سے مہنگی بجلی پیدا ہوتی ہے۔

نیپرا رپورٹ میں اس بات کا اظہار کیا گیا ہے کہ لوڈ شیڈنگ سے صارفین کا بجلی کمپنیوں پر اعتماد کم ہورہا ہے۔رپورٹ میں تجویز پیش کی گئی ہے کہ زیادہ ایفی شینسی والے پاور پلانٹس کو ترجیح دی جائے اور پرانے پاور پلانٹس کو بند کردیا جائے۔


متعلقہ خبریں