نیوزی لینڈ سے سیریز ہارنے پرمعذرت کرنے نہیں آیا، مصباح



قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ مصباح الحق کہتے ہیں نیوزی لینڈ سے سریز ہارنا مایوس کن ہے۔ سیریز ہارنے پر معذرت کرنے نہیں آیا۔

انہوں نے کہا کرکٹ میں جتنی کوشش بھی کر لیں قسمت کا عمل دخل بھی ہوتا ہے۔ کرکٹ کے مسائل کو سمجھنا اور بات کرنا ضروری ہے۔

ٹیم کی تیاری میں ہم نے 100 فیصد کوشش کی لیکن نیوزی لینڈ کی ٹیم نے ہم سے بہتر کرکٹ کھیلی۔ نیوزی لینڈ سے سیریز ہارنا مایوس کن ہے۔

ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں ٹیم نے بہت محنت کی۔ کورونا کے باعث کھلاڑیوں کو آئیسولیشن میں رہنا پڑا۔

دورہ نیوزی لینڈمیں جیت کیلئےبھرپورکوششیں کیں لیکن توقعات پرپورانہیں اترسکے۔ کیچز مس ہوئیں جس پر افسوس بھی ہے۔

مصباح نے کہا کہ اکثر و بیشتر ہار جیت میں قسمت کا بھی ہاتھ ہوتا ہے۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم کو ببل میں رہنا نہیں پڑا، ہماری ٹیم نے سخت ببل میں پہلے 9دن گزارے۔

کیچزچھوڑنا، بیٹنگ نہ چلنا، یہ بھی ہار کی ایک بڑی وجہ ہے۔ نیوزی لینڈ ٹیم نے ہم سے زیادہ اچھا کھیل کا مظاہرہ کیا۔

قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ نے کہا کہ فیلڈنگ کو مزید بہتربنانا ہوگا۔ کھلاڑیوں کی فٹنس مسئلہ بھی کھیل پر منفی اثرمرتب کرتاہے۔ بابراعظم کےانجری کاشکارہونےسےبہت نقصان ہوا۔ بابراعظم کا نہ ہونا ایسے ہی ہے جیسے نیوزی لینڈ کے پاس کین ولیمسن کا نہ ہونا ہے۔


متعلقہ خبریں