پاوربریک ڈاﺅن:عمر ایوب اور فیصل واوڈا کے استعفوں کا مطالبہ

پاوربریک ڈاﺅن:عمر ایوب اور فیصل واوڈا کے استعفوں کا مطالبہ

فائل فوٹو


لاہور: بجلی کے بریک ڈاﺅن کے معاملے پر مسلم لیگ (ن) نے وزیرتوانائی عمرایوب اور وزیر برائے آبی وسائل  فیصل واوڈا کے استعفوں کا مطالبہ کرتے ہوئے قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی ہے۔

مسلم لیگ ن کی ایم پی اے سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرائی گئی۔ قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ بجلی کے ملک گیر بریک ڈاﺅن کی تحقیقات کے لئے کمیشن قائم کیا جائے۔

قرار داد کے متن میں درج ہے کہ تحقیقاتی کمیشن میں وزیر بجلی و پانی سمیت تمام متعلقہ افسران کو طلب کیا جائے، تحقیقاتی کمیشن فرائض میں غفلت بھرتے والے افراد کا تعین کرے۔

قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ تحقیقاتی کمیشن ایک ہفتے میں اپنے رپورٹ پبلک کرے، تحقیقات مکمل ہونے تک وفاقی وزیر عمر ایوب اور فیصل واوڈا فوری مستعفی ہوں۔

خیال رہے کہ ہفتے کی رات11بج کر41 منٹ پر گدو پاور پلانٹ میں خرابی پیدا ہوئی جس کے سبب ملک کی ہائی ٹرانسمیشن میں ٹرپنگ ہوئی اور ایک سیکنڈ سے بھی کم وقت میں سسٹم کی فریکونسی پچاس سے صفر پر آئی اور پاورپلانٹس بند ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: پاور بریک ڈاؤن:گدوتھرمل پاوراسٹیشن میں کام کرنےوالے7اہلکارمعطل

پاور پلانٹ کے سیفٹی سسٹمز نے خود کو شٹ ڈاؤن کرنا شروع کردیا اور فالٹ کے باعث 10ہزار302میگاواٹ سسٹم سے آوَٹ ہوگئے۔

نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی(این ٹی ڈی سی) کا پانچ سوکے وی کا سسٹم ٹرپ کرنے سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر ہوا۔

بریک ڈاؤن کے بعد این ٹی ڈی سی نے اعلیٰ سطح کی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی تھی۔

سنٹرل پاورجنریشن کمپنی نے ملک بھرمیں بجلی کابریک ڈاؤن ہونے کے بعد گدوتھرمل پاوراسٹیشن میں کام کرنے والے7 اہلکارمعطل کر دیئے ہیں۔

معطل ہونےوالوں میں ایڈیشنل پلانٹ منیجر اور جونیئراہلکار بھی شامل ہیں۔ جونیئرانجینئر،2آپریٹراور2اٹینڈنٹ بھی شامل ہیں۔ مذکورہ اہلکاروں کوابتدائی انکوائری کے بعد معطل کیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں