سعودی عرب اور قطر کے درمیان 3 سال بعد فضائی رابطے بحال 

سعودی عرب اور قطر کے درمیان 3 سال بعد فضائی رابطے بحال 

فوٹو: فائل


ریاض: سعودی عرب اور قطر کے درمیان تین سال بھی فضائی رابطے بحال ہو گئے ہیں۔ دونوں ممالک نے آج سے پروازیں بحال کرنے کا اعلان کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب اور قطر کا تنازع ختم،3 سال بعد سرحدیں کھولنے کا فیصلہ

سعودی عرب نے اعلان کیا ہے کہ وہ پڑوسی ملک قطر کے لیے بندش کی شکار اپنی فضائی سروس دوبارہ بحال کر رہا ہے۔ عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دوحا کے لیے ان کی پہلی پرواز جدہ و قطر سے آج روانہ ہوگی۔ 

قطرائیرویز نے بھی آج سے پروازیں بحال کرنا کا اعلان کیا ہے۔ دونوں ممالک نے تعلقات کشیدہ ہونے پر پروازیں منسوخ کی تھیں۔

جون 2017 میں قطر پر دہشت گردوں کی حمایت کرنے کا الزام لگاتے ہوئے سعودی عرب، مصر، بحرین اور متحدہ عرب امارات نے زمینی، سمندری اور فضائی پابندی لگاتے ہوئے  تعلقات منقطع کرلیے تھے۔

دوسری جانب قطر نے ان الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے اس کی سختی سے تردید کی تھی۔ چند روز قبل ہی سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین اور مصر نے قطر کے ساتھ تعلقات بحال کیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور قطر: تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اظہار

الجزیرہ ٹیلی وژن نے اپنے ذرائع کے حوالے سے بتایا تھا کہ یہ پیش رفت امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر جیئرڈ کُشنر کے خلیجی ممالک کے دورے کے بعد سامنے آئی جو انہوں نے دسمبر2020 میں کیا تھا۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق دونوں عرب ممالک کے تعلقات معمول پر لانے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بڑا ہاتھ ہے۔


متعلقہ خبریں