پاکستان دنیا میں سب سے کم ٹیکس اکٹھا کرتا ہے، عمران خان



اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان پوری دنیا میں سب سے کم ٹیکس اکٹھا کرتا ہے، 22 کروڑ آبادی میں سے صرف 20 لاکھ افراد ٹیکس دیتے ہیں۔

ملک کے پہلے فوری ڈیجیٹل ادائیگی کے نظام”راست” کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ راست پروگرام پر اسٹیٹ بینک کو مبارکباد دینا چاہتا ہوں، یہ پروگرام ڈیجیٹل پاکستان کی طرف اہم قدم ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ احساس پروگرام کے ذریعے غربت کے خاتمے کیلئے کام کر رہے ہیں۔

احساس پروگرام کے تحت کوئی بھوکا نہ سوئے منصوبہ شروع کر رہے ہیں، وزیراعظم

ان کا کہنا تھا کہ کم ٹیکس اکٹھا کرنے کے باعث ہیومن ڈویلپمنٹ پر زیادہ پیسہ خرچ نہیں کیا جاتا۔

عمران خان نے مزید کہا کہ کرنٹ اکاوَنٹ خسارہ سرپلس میں چلا گیا ہے جس سے پاکستانی روپے کو استحکام ملا ہے جب کہ اسٹیٹ بینک کے اقدامات سے ترسیلات زر میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریکارڈ ترسیلات زر آنے سے ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مستحکم ہوا ہے۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان پاکستانی خواتین کیلئے اقدامات پر ملکہ میکسیما کا شکریہ بھی ادا کیا۔


متعلقہ خبریں