ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کے ہاں بیٹی کی پیدائش

ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کے ہاں بیٹی کی پیدائش

فوٹو: فائل


ممبئی: مایہ ناز بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی اور ان کی اہلیہ اداکارہ انوشکا شرما کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹس ٹوئٹر اور انسٹاگرام پر شیئر کیے گئے ایک پیغام میں ویرات کوہلی نے اپنے مداحوں کو بیٹی کی پیدائش کی خوش خبری سنائی۔

یہ بھی پڑھیں: ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کے گھر ننھے مہمان کی آمد متوقع

انگریزی اور ہندی میں تحریر کیے گئے پیغام میں کوہلی نے تحریر کیا کہ میں آپ سے شیئر کرتے ہوئے بہت خوشی محسوس کر رہا ہوں کہ آج دپہر ہمارے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے لکھا کہ انوشکا اور ہماری بیٹی دونوں خیریت سے ہیں۔  تمام لوگوں کے پیار، دعاؤں اور نیک خواہشات کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Virat Kohli (@virat.kohli)

ان کا کہنا تھا کہ ہم زندگی کے اس نئے باب کی شروعات کرتے ہوئے بے حد شکرگزار محسوس کر رہے ہیں۔ ہم امید کرتے ہیں کہ آپ اس وقت ہماری پرائیویسی کا خیال کریں گے۔

جس پر ان کے چاہنے والوں نے دعائیں دیں اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: شادی کی پہلی سالگرہ پر انوشکا شرما اور ویراٹ کوہلی کے خوبصورت پیغامات

ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کے گھر ننھی پری کی آمد کی خبر سامنے آنے کے بعد کرکٹرز اور اداکاروں کی جانب سے مبارکباد دینے کا سلسلہ بھی جاری ہے اور ننھی پری کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔


متعلقہ خبریں