انتخابات میں ہمارا مقابلہ خلائی مخلوق سے ہے، نواز شریف


صادق آباد: سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان اور آصف علی زرداری کوئی چیز نہیں، ہمارا مقابلہ ان دونوں سے نہیں خلائی مخلوق کے ساتھ ہے۔

صادق آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے ملک میں جو ترقیاتی کام کیے وہ کسی نے نہیں کیے۔

ان کا کہنا تھا کہ  میں نے عوام کی بے شمار خدمت کی ہے، ملک سے نہ صرف اندھیروں کو دور کیا بلکہ دہشت گردی کا بھی خاتمہ کیا ، موٹر ویز کا جال بچھایا اور پاکستان کو ایٹمی طاقت بھی بنایا۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ اگلے 70 سال خوشحالی، غریبوں کے لیے روزگار اور روشنی کے سال ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کا دل جاگ رہا ہے تو سمجھیں پاکستان کا دل بھی جاگ رہا ہے۔


متعلقہ خبریں