آصف زرداری فوری طور پر عمران خان کے استعفے کے حق میں نہیں، اعتزاز احسن



اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری فوری طور پر عمران خان کے استعفے کے حق میں نہیں اور ان کی راولپنڈی مارچ جیسے عزائم پر رائے مختلف ہے۔

ہم نیوز کے پروگرام ’پاکستان ٹونائٹ‘ میں میزبان ثمر عباس سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کی تحریک نے کامیابی حاصل کرنی ہے تو نواز شریف کو واپس آنا ہو گا۔ 

اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو کی جانب سے بیانات پر پابندی کی خبریں بے بنیاد ہیں۔

نواز شریف نے ن لیگ کے ووٹ فروخت کیے، اعتزاز احسن

انہوں نے کہا کہ پارٹی رہنماوں  قمرالزمان کائرہ ، چوہدری منظور ، نوید قمر ، اور خورشید شاہ نے درخواست کی ہے  کہ جماعت کے بیانیے کیخلاف بیانات نہ دیا کریں۔


متعلقہ خبریں