کورونا ویکسین میں وقت لگے گا،تیسری لہر سے بچیں، اسدعمر

کورونا ویکسین

فائل فوٹو



اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر نے کہا ہے کہ کورونا کی تیسری لہر سے ہر صورت بچنے کی کوشش کرنی  ہوگی، ویکسین  آنے میں وقت لگے گا اور اس وقت تک ہرشخص  کی  ذمہ داری ہے وہ احتیاط کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ کورونا سے ہرشعبہ متاثر ہوا، صنعتوں سے 72فیصدلوگ بے روزگار ہوئے اور ٹرانسپورٹ کے شعبے سے منسلک 66 فیصد افراد کی ملازمت ختم ہوئی۔

حکومت نے کوروناسے نمٹنے کے لیے سخت فیصلے عوام کی فلاح کےلیے کیے۔ کورونا میں ہرشخص نے سختی سے گزارا کیا۔

انہوں نے کہا کہ این سی او سی کے فیصلے عوام کے لیے ہوتے ہیں۔ ساڑھے 5کروڑ لوگ معاوضے عوض کام کرتے ہیں۔

کورونا سے ہرشعبہ متاثر ہوا اور 2کروڑسےزائد لوگوں نے کورونا میں روزگار کے ختم ہونے کی شکایت کی۔

وزیراعظم نے کورونا سے متاثرہ بےروزگار افراد پر بھی توجہ دی، کورونا نے ترقی یافتہ ممالک کوبھی متاثر کیا۔بھارت میں کورونا کی وجہ سے کروڑوں لوگ بےروزگارہوئے۔

اسد عمر نے کہا کہ حکومت نے تعمیراتی شعبے کو جلد بحال کیا۔  کورونا میں بہت سے لوگوں نے جمع پونجی سے اخراجات کیے۔

ہمیں اندازہ تھا کہ لوگوں کو کورونا نے مشکلات سے دوچارکیا۔ ہم نے کورونا سے نمٹنے کے لیے سخت فیصلے عوام کی فلاح کےلیے کیے ہیں۔


متعلقہ خبریں