کرپٹو کرنسی: چوبیس گھنٹے میں ویلیو 200 ارب ڈالر کم


ڈیجیٹل کرنسی کے طور پر استعمال ہونے والے بٹ کوائن اونچی اڑان کے بعد واپس زمین پر آ گئے ہیں۔ کرپٹو کرنسی کی مارکیٹ ویلیو میں 24 گھنٹوں کے دوران دوسو ارب ڈالر کی دانستہ کمی کر دی گئی ہے۔ 

فوربز میگزین کی رپورٹ کے مطابق کرپٹو کرنسی کی مارکیٹ ویلیو سے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران دو سو ارب ڈالر ختم کردیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: بٹ کوائن کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر جا پہنچی

یہ کمی کرپٹو کرنسی کی مارکیٹ ویلیو میں گزشتہ ماہ سو فی صد اضافے کے بعد کی گئی ہے۔

مارکیٹ ماہرین نے اس غیرمتوقع فیصلے کو سرمایہ کاری کے لیے خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ لوگوں کا پورا سرمایہ ڈوب سکتا ہے۔

دو روز قبل کے اعداد و شمار کے مطابق بٹ کوائن کی قیمت میں آخری 5 دنوں کے دوران10ہزار ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

تاریخ میں پہلی بار ایک بٹ کوائن کی قمیت40 ہزار ڈالر سے تجاوز کر گئی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پچھلے پانچ دنوں میں بٹ کوائن کی قیمت میں دس ہزار ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔

ایک دن میں اس ڈیجیٹل کرنسی کی قیمت میں تقریبا دس فیصد اضافہ ہوا۔ بٹ کوائن کی کل مارکیٹ ویلیو ایک ٹریلین ڈالر سے تجاوز کر گئی۔

پاکستانی کرنسی میں ایک بٹ کوائن کی قیمت 65 لاکھ 65 ہزار 832 ہوگئی ہے۔ بٹ کوائن کی قیمت 16 دسمبر کو 20 ہزار ڈالر تھی جو26 دسمبر کو 25 ہزار ڈالر تک پہنچ گئی۔

یہ بھی پڑھیں: بٹ کوائن کی قیمت25دنوں میں ڈبل ہوگئی

بٹ کوائن کی قیمت میں 16 دسمبر2020 کے بعد20 ہزار سے زائد ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔ سال2021 کے پہلے دو روز میں بٹ کوائن کی قیمت میں11.6 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔


متعلقہ خبریں