آئی سی سی نے ٹیسٹ پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کر دی

icc

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ پلیرز کی نئی رینکنگ جاری کر دی ہے۔

آئی سی سی کی جاری کردہ رینکنگ کے مطابق نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن پہلی پوزیشن پر ہیں، آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ دوسرے نمبر ہیں۔

بھارت کے ویرات کوہلی ٹیسٹ پلیئرز کی نئی رینکنگ میں تیسرے نمبر پر ہیں، پاکستانی کپتان بابر اعظم نیوزی لینڈ سیریز سے آؤٹ ہونے کے باوجود پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔

قبل ازیں دو میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز میں پاکستان کو شکست دینے کے بعد نیوزی لینڈ کی ٹیم آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں پہلی بار نمبر ون پوزیشن پر پہنچ گئی تھی۔

نیوزی لینڈ نے27 ٹیسٹ میچ کھیل کر 3 ہزار198 پوائنٹس حاصل کیے اور اس کی ریٹنگ 118 بنی۔ کیویز نے پاکستان کو وائٹ واش کیا تھا۔

فاسٹ باولر کائل جیمیسن نیوزی لینڈ کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے دوسرے میچ میں مجموعی طور پر11 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: نیوزی لینڈ نےپاکستان کو وائٹ واش کردیا

آئی سی سی کی ٹیسٹ رینکنگ میں دوسرے نمبر پر آسٹریلیا اور تیسرے پر بھارت ہے۔ ٹیسٹ رینکنگ میں چوتھے پر انگلینڈ اور پانچویں پر ساؤتھ افریقہ ہے۔

سری لنکا چھٹے اور پاکستان ساتویں نمبر پر ہے۔ آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں ویسٹ انڈیز 8،  افغانستان 9 اور بنگلہ دیش دسویں نمبر پر ہے۔

نیوزی لینڈ کی پوزیشن ون ڈے میں تیسری اور ٹی20 میں چھٹی ہے۔


متعلقہ خبریں