نندی پورکیس:عدالتی فیصلے کیخلاف نیب کی درخواست مسترد

فائل فوٹو


اسلام آباد: ہائی کورٹ نے نندی پور پاور ریفرنس میں احتساب عدالت کے فیصلے کیخلاف قومی احتساب بیورو(نیب) کی اپیل مسترد کر دی ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے بابراعوان اور ریاض کیانی کی بریت کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔ ڈاکٹر بابراعوان اور سابق سیکریٹری قانون ریاض کیانی کی بریت کا فیصلہ درست قرار دیا ہے۔

ہائی کورٹ نےمسعود چشتی کی بریت کی درخواست مسترد کرنے کا فیصلہ بھی کالعدم قرار دے دیا ہے اور مسعود چشتی کی بریت کی اپیل منظور کر لی ہے۔

قومی احتساب بیورونے(نیب)نےسابق وفاقی وزیر قانون بابراعوان اور ریاض کیانی کی نندی پور پاور ریفرنس سے  بریت کا فیصلہ ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

اپیل میں موقف اختیار کیا گیا کہ نیب کے پاس ملزم بابر اعوان کے خلاف جرم ثابت کرنے کے لئے کافی شواہد موجود ہیں، عدالت نے شواہد کا جائزہ لیے بغیر بابر اعوان کو بری کر دیا۔

نیب کی طرف سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ فیصلہ جلد بازی میں دیا گیا ہے، نیب کی پراسیکیوشن ٹیم کو شواہد پیش کرنے کا موقع نہیں دیا گیا۔

اپیل میں موقف اختیار کیا گیاہےکہ نند پور پاور ریفرنس میں بابر اعوان اور جسٹس (ر) ریاض کیانی مرکزی ملزمان ہیں، دونوں ملزمان کی بریت سے ٹرائل پر بری طرح اثر پڑے گا۔

احتساب  نے عدالت نندی پور پاور پراجیکٹ ریفرنس میں  سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف اور سابق وفاقی وزیر قانون بابراعوان سمیت پانچ ملزمان کی بریت کی درخواستوں پرفیصلہ سناتے ہوئے بابراعوان اور جسٹس ریٹائرڈ ریاض کیانی کو  بری کردیا تھا۔


متعلقہ خبریں