کراچی: برنس روڈ کی تاریخی عمارتیں ڈی کلرکرنےکافیصلہ

کراچی: برنس روڈ کی عمارتیں ڈی کلرکرنےکافیصلہ

فائل فوٹو


کراچی کی مہشور برنس روڈ پر بنی ہوئی عمارتوں کو ایک پھر ڈی کلر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

برنس روڈ کو باقائدہ فوڈ اسٹریٹ بنانے کے لئے تاریخی عمارتوں پر کئے گئے رنگ کو غیر قانونی قرار دے دیا گیا۔

اس روڈ پر40 کے قریب تاریخی عمارت موجود ہیں جن پر رنگ و روغن کرنا سندھ ورثہ بحالی ایکٹ 1994 کی خلاف ورزی ہے۔

تاریخی عمارتوں پر رنگ کر کے ان کو خوبصورت بنا یا گیا تھا لیکن اس سے تاریخی عمارتوں کی اہمیت ختم ہوگئی۔انتظامیہ نے تاریخی عمارتوں کو ڈی کلر کرنے کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔

کمیٹی خلاف قانون تاریخی ورثے پر رنگ و روغن کرنے کا معاملے دیکھے گی۔ کمیٹی ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) آرکیالاجی کی سربراہی میں تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کرے گی۔

صوبائی وزیر ثقافت سردار شاہ نے کہا کہ ہیریٹیج بلڈنگز پر سول سوسائٹی نے بغیر اجازت کے رنگ کیا تھا، جسے ڈی کلر کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ برنس روڈ پر واقع ان تاریخی عمارتوں کو ڈی کلر کرنے کا کام فوری طور پر شروع ہوگا۔


متعلقہ خبریں