کورونا ویکسین لگانے کیلئے ہیلتھ ورکرز کی رجسٹریشن کافیصلہ

فائل فوٹو


اسلام آباد: حکومت نے کورونا سے بچاؤکی ویکسین کےلیے ہیلتھ ورکرزکورجسٹر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ ابتدائی مرحلے میں ویکسین فرنٹ لائن ہیلتھ کیئر ورکرز کولگائی جائے گی۔ رجسٹریشن کے طریقہ کار کو جاننے کیلئے www.ncoc.gov.pkوزٹ کریں۔ کورونا سے بچاؤ کی ویکسین صرف رجسٹرڈ ہیلتھ ورکرز کو ہی لگائی جائے گی۔

پنجاب ، سندھ اور خیبر پختوںخوا کے ہیلتھ ورکرز کی رجسٹریشن متعلقہ صوبائی صحت سینٹرز میں ہوگی۔  اسلام آباد، بلوچستان، آزاد کشمیر، اور گلگت کے ہیلتھ ورکرز کی براہ راست ریسورس میجمنٹ سسٹم میں رجسٹریشن ہو گی۔

پاکستان نے ابتدائی طور پر چینی کمپنی سائنوفارم سے ویکسین کی 12لاکھ ڈوزیز خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا ویکسین میں وقت لگے گا،تیسری لہر سے بچیں، اسدعمر

چینی کمپنی سائنوفارم سے ویکسین کی خریداری کا فیصلہ کابینہ کمیٹی نے کیا ہے۔ ویکسین 2021 کی پہلی سہ ماہی میں فرنٹ لائن ورکرز کو مفت مہیا کی جائیں گی۔

وزیرسائنس و ٹیکنالوجی کا کہنا تھا کہ پرائیویٹ سیکٹر یا کوئی اور بین لاقوامی منظور شدہ ویکسین امپورٹ کرنا چاہےتو کرسکتا ہے۔ چینی سینو فارم ویکسین 79 فیصد موثر ہے۔

خیال رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں 10ہزار717 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں اور5لاکھ 6ہزار701 تک پہنچ گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھرمیں کورونا مثبت کیسزکی شرح 5.92 فیصد ہوگئی ہے۔ کراچی میں کورونا مثبت کیسزکی شرح زیادہ 13.84 فیصد ہے۔

حیدرآباد میں شرح 8.79 فیصد، سوات 7.89، آزاد جموں کشمیر2.14، بلوچستان 4.95،اسلام آباد3.98، خیبرپختونخوا5.87، پنجاب4.44 اور سندھ میں مثبت کیسز کی شرح 8.40 فیصد ہے۔

 


متعلقہ خبریں