بائیڈن کی حلف برادری: ٹرمپ کے انکار کے باوجود ایوانکا کا شرکت کا فیصلہ

بائیڈن کی حلف برادری: ٹرمپ کے انکار کے باوجود ایوانکا کا شرکت کا فیصلہ

فوٹو: فائل


واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جوبائیڈن کی تقریب حلف برداری میں شرکت نہ کرنے کے فیصلے کی  ان کی بیٹی ایوانکا نے مخالفت کر دی۔ 

اقتدار چھن جانے کے بعد اپنے بھی ساتھ چھوڑ گئے، امریکی صدر ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ نے جو بائیڈن کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی ہامی بھر لی ہے۔

یہ  بھی پڑھیں: صدر ٹرمپ کے انسٹاگرام اور فیس بک اکاؤنٹس بلاک رکھنے کا فیصلہ  

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بیٹی کے اس فیصلے کو بدترین قرار دے دیا۔

دوسری جانب کیپٹل ہل پرپرتشدد احتجاج کے بعد نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن کی حلف برداری  کی تقریب کے موقع پر بھی مسلح احتجاج کا خدشہ ہے۔

ایف بی آئی نے خبردار کیا ہے کہ واشنگٹن سمیت امریکہ کی پچاس ریاستوں میں احتجاج ہو سکتا ہے۔ نومنتخب امریکی صدر20 جنوری حلف اٹھائیں گے۔

جوبائیڈن کی حلف برداری کی تقریب سے قبل دس ہزار نیشنل گارڈز بھی تعینات کیےجائیں گے۔ 

موجودہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ وہ بائیڈن کی تقریب حلف برداری میں شرکت نہیں کریں گے۔ امریکی صدر نے تقریب حلف برداری میں شرکت نہ کرنے سے متعلق بات ٹوئٹر پر کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:   امریکی پارلیمنٹ پر دھاوا،4افرادہلاک، بم برآمد

خیال رہے کہ بائیڈن کی کامیابی کی توثیق کیلئے بلائے گئے کانگرس کے اجلاس والے دن بھی امریکہ میں ہنگامے ہوئے تھے اور مشتعل مظاہرین نے پارلیمنٹ پر دھاوا بول دیا تھا۔

پولیس کے مطابق ہنگامہ آرائی میں4 افراد ہلاک ہوگئے ہیں اور متعدد مظاہرین کو گرفتار بھی کیا گیا۔ ریپبلکن اور ڈیموکریٹک نیشنل کمیٹی ہیڈکواٹرز سے 2 بم بھی برآمد ہوئے ہیں جن کو ناکارہ بنا دیا گیا۔


متعلقہ خبریں