بجلی بریک ڈاؤن کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وفاقی کابینہ میں پیش

فائل فوٹو

اسلام آباد: بجلی بریک ڈائون کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وفاقی کابینہ میں پیش کردی گئی۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں وزیرتوانائی عمر ایوب  نے بتایا کہ بجلی بحالی کے لیے فوری اقدامات کیے گئے تھے۔

اجلاس میں اسامہ ستی قتل کیس بھی زیربحث آیا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ لواحقین جن سے چاہیں تحقیقات کرائیں، انصاف ہو گا، کیس کو مثالی بنائیں گے۔

آڈیٹر جنرل آف پاکستان کے اختیارات سے متعلق بل، ہائی سپیڈ ڈیزل کو عام ٹینڈرنگ کے ذریعے ٹیکس اور ڈیوٹی سے استثنیٰ دینے، ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل لاہور کو پولیس سٹیشن ڈیکلیئر کرنے کی منظوری دی گئی۔

وفاقی کابینہ نے براڈ شیٹ کے معاملے پر کمیٹی تشکیل دے دی

نوشہرہ میں کثیرالمنزلہ عمارت کی تعمیر سے متعلق چار رکنی کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔قرضوں کے علاوہ بیرونی فنڈز سے متعلق بریفنگ موخرکردی گئی۔

کابینہ نے لیگل اینڈ جسٹس ایڈ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل نیشنل طب کونسل کے نئے ایڈمنسٹریٹر، پاکستان کونسل فار سائنس و ٹیکنالوجی کے بورڈ آف گورنرز کی تعیناتی کی منظوری بھی دی۔

کابینہ کمیٹی برائے ادارہ جاتی اصلاحات کے گزشتہ دور اجلاسوں کے فیصلوں اور اقتصادی رابطہ کمیٹی اور کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کے اجلاسوں کے فیصلوں کی بھی توثیق کی گئی۔

متعلقہ خبریں

ٹاپ اسٹوریز