وفاقی کابینہ نے براڈ شیٹ کے معاملے پر کمیٹی تشکیل دے دی



اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے براڈ شیٹ کے معاملے پر کمیٹی تشکیل دے دی۔

کابینہ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس میں شبلی فراز نے کہا کہ براڈ شیٹ کا معاملہ سال دو ہزار میں شروع ہوا تھا ۔ این آراو ملنے کے بعد براڈشیٹ کا معاملہ سردخانے میں چلا گیا ۔

انہوں نے کہا کہ قوم کے پیسے لوٹ کر بیرون ملک  اثاثے بنائے گئے ۔ پی ڈی ایم عوام کیلئے قصہ پارینہ بن گئی  ۔ اٹھارہویں ترمیم کے خلاف کوئی نہیں ، اس میں موجود کچھ نقائص کو دورکرنے کی ضرورت ہے

شبلی فراز نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ براڈشیٹ کے معاملے پرحقائق سے قوم کو آگاہ کریں ، وزیر اعظم نے کہا کہ قوم کو بتائیں کہ براڈ شیٹ کو کیسے خریدنے کی کوشش کی گئی۔

اس کے علاوہ بجلی بریک ڈائون کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وفاقی کابینہ میں پیش کردی گئی۔

وفاقی کابینہ نے براڈ شیٹ کے معاملے پر کمیٹی تشکیل دے دی

اجلاس میں وزیرتوانائی عمر ایوب  نے بتایا کہ بجلی بحالی کےلیے فوری اقدامات کیے گئے تھے۔

اجلاس میں اسامہ ستی قتل کیس بھی زیربحث آیا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ لواحقین جن سے چاہیں تحقیقات کرائیں، انصاف ہو گا، کیس کو مثالی بنائیں گے۔

آڈیٹر جنرل آف پاکستان کے اختیارات سے متعلق بل، ۔ہائی سپیڈ ڈیزل کو عام ٹینڈرنگ کے ذریعے ٹیکس اور ڈیوٹی سے استثنیٰ دینے، ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل لاہور کو پولیس سٹیشن ڈیکلیئر کرنے کی منظوری دی گئی۔

نوشہرہ میں کثیرالمنزلہ عمارت کی تعمیر سے متعلق چار رکنی کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔قرضوں کے علاوہ بیرونی فنڈز سے متعلق بریفنگ موخرکردی گئی۔

کابینہ نے لیگل اینڈ جسٹس ایڈ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل نیشنل طب کونسل کے نئے ایڈمنسٹریٹر۔۔۔پاکستان کونسل فار سائنس و ٹیکنالوجی کے بورڈ آف گورنرز کی تعیناتی کی منظوری بھی دی۔

کابینہ کمیٹی برائے ادارہ جاتی اصلاحات کے گزشتہ دور اجلاسوں کے فیصلوں اور اقتصادی رابطہ کمیٹی اور کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کے اجلاسوں کے فیصلوں کی بھی توثیق کی گئی۔


متعلقہ خبریں