آرمی چیف سے چیئرمین حزب وحدت اسلامی افغانستان کی ملاقات


راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چیئرمین حزب وحدت اسلامی افغانستان محمد کریم خلیلی نے ملاقات کی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات کے دوران خطے میں امن وامان کی صورتحال اور باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں افغان امن عمل میں ہونے والی پیشرفت پر بھی گفتگو کی گئی۔

اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ افغانستان میں امن کا مطلب پاکستان میں امن ہے، ترقی کرتا افغانستان پاکستان اور خطے کے مفاد میں ہے۔

وزیراعظم, آرمی چیف ملاقات: سانحہ مچھ کے ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا عزم

یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی تھی جس میں سانحہ مچھ کے ذمہ داروں کو کیفرکردار تک پہنچانے کا عزم کیا گیا۔

وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ملاقات میں ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی موجود تھے۔

اعلامیے کے مطابق ملاقات میں قومی سلامتی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ بلوچستان کےعلاقے مچھ میں پیش آنے والے واقعے کی مذمت کی گئی۔

اس کے علاوہ ملاقات میں ایل او سی پر بھارتی خلاف ورزیوں کا معاملہ بھی زیرغور آیا ہے۔

دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کو ختم نہیں کرسکتی، آرمی چیف


متعلقہ خبریں