مسلح ملزمان نے سابق اولمپئن اصلاح الدین سے گاڑی چھین لی

مسلح ملزمان نے سابق اولمپئن اصلاح الدین سے گاڑی چھین لی

کراچی: شہر قائد میں مسلح ملزمان نے قومی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان اصلاح الدین صدیقی سے اسلحہ کے زور پر گاڑی چھین لی اور فرار ہو گئے۔

قومی کھیل کے فروغ کیلیے تمام ممکنہ اقدامات کرینگے، وزیراعظم

ہم نیوز نے اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع سے بتایا ہے کہ سابق ہاکی اولمپئن اصلاح الدین صدیقی کی گاڑی گلستان جوہر میں واقع کانٹی نینٹل بیکری کے پاس سے چھینی گئی ہے۔

پولیس کے ذمہ دار ذرائع کے مطابق مسلح ملزمان نے عالمی شہرہ یافتہ ہاکی کے کھلاڑی اصلاح الدین کو اسلحہ کے زور پر گاڑی میں بھی بٹھایا اور صفورا چورنگی کے پاس انہیں گاڑی سے اتار دیا جس کے بعد گاڑی لے کر فرار ہو گئے۔

ٹوکیو اولمپکس، پاکستان کی ہاکی ٹیم باہر ہو گئی

ہم نیوز کے مطابق ایڈیشنل کلکٹر کسٹم کے عہدے سے ریٹائرڈ ہونے والے سابق اولمپئن اصلاح الدین کی گاڑی چھینے جانے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے تفتیش و تحقیق کا آغاز کردیا ہے۔


متعلقہ خبریں