سندھ : کورونا سے مزید 22 افراد جاں بحق، 1064 متاثر

سندھ: کورونا سے متاثرہ ایک ہزار 312 مریضوں کی حالت تشویشناک

کراچی: سندھ میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 22 افراد جاں بحق جب کہ 1064 متاثر ہوئے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صوبے میں کورونا کی صورتحال سے متعلق بتایا ہے کہ سندھ میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 2 لاکھ 28 ہزار 949 ہو چکی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 3 ہزار 730 ہو گئی ہے۔

مراد علی شاہ کے مطابق سندھ میں کورونا کے 820 مریضوں کی حالت تشویشناک جب کہ 79 وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

کورونا ویکسین لگانے کیلئے ہیلتھ ورکرز کی رجسٹریشن کافیصلہ

ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں کورونا کے مزید 845 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد شہر وبا سے متاثرہ افراد کی مجموعی  تعداد ایک لاکھ 64 ہزار 533 ہو گئی۔


متعلقہ خبریں