بجلی کا بریک ڈاؤن انسانی غلطی کا نتیجہ تھا، تحقیقاتی رپورٹ


اسلام آباد: ملک میں 9 جنوری کی شب ہونے والا بجلی کا بریک ڈاؤن انسانی غلطی کا نتیجہ تھا۔ پورے ملک میں ہونے والا بجلی کا بریک ڈاؤن کسی تیکینیکی خرابی کے سبب نہیں ہوا تھا۔

پاور بریک ڈاؤن:متعدد شہر تاحال بجلی سے محروم

ہم نیوز نے ذمہ دار ذرائع سے بتایا ہے کہ یہ بات وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت منعقدہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پیش کی جانے والی ابتدائی رپورٹ میں کہی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت منعقدہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں بجلی بریک ڈاؤن سے متعلق ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وفاقی وزیر برائے توانائی عمر ایوب نے پیش کی۔

ملک بھر میں بجلی کا بریک ڈاؤن کیوں ہوا؟

ہم نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بجلی بریک ڈاؤن انسانی غلطی کا نتیجہ تھا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس بات کی نشاندہی ہونے کے بعد چند ملازمین کو نوکریوں سے معطل کردیا گیا ہے۔

وزیراعظم کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں پیش کی جانے والی تحقیقاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بجلی بحالی کے لیے فوری طور پر اقدامات اٹھائے گئے تھے۔

بجلی مزید مہنگی ہوگئی

واضح رہے کہ 9 جنوری کی شب پورے ملک میں بدترین بجلی کا بریک ڈاؤن ہوا تھا۔


متعلقہ خبریں