سونے کی قیمت میں اضافہ

سونا

کراچی: کاروباری ہفتے کے دوسرے روز ملک میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔

صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق کے مطابق منگل کے روز فی تولہ سونا 100 روپے اضافےسے 1 لاکھ 13 ہزار 300 روپے کا ہو گیا ہے۔

اس کے علاوہ 10 گرام سونا 85 روپے اضافے سے 89 ہزار 42 روپےکا ہو گیا ہے۔

سونے کی قیمت میں معمولی کمی

یاد رہے کہ گزشتہ روز ملک بھر میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی ہوئی تھی۔

صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 100 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 13 ہزار 200 روپے ہو گئی تھی۔

اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت 85 روپے کمی کے بعد 97 ہزار 51 روپے ہو گئی تھی۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کے بعد 48 پوائنٹس کی کمی پر بند ہوئی تھی۔

سونے کی فی تولہ قیمت میں 100روپے کا اضافہ

کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آغاز پر تیزی دیکھی گئی تھی۔

ایک موقع پر 400 سے زائد پوائنٹس کے اضافے سےانڈیکس 46 ہزار کی حد بھی عبور کر گیا۔

کاروبار کے اختتام تک انڈیکس مسلسل نیچے آتا رہا۔ اس طرح مارکیٹ 48 پوائنٹس کی کمی سے 45 ہزار 605 پر بند ہوئی۔

دن بھر مجموعی طور پر 377 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا۔ 201کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی جبکہ 160 کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔


متعلقہ خبریں